کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سید ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت متاثر میں گل پلازہ کو اسان قرض فراہم کرے گی۔ گل پلازہ کو مکمل گرانے اور ملبہ اٹھانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ یہ بات انھوں نے متاثرین گل پلازہ کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،تقریب میں کمشنر کراچی حسن نقوی، کراچی چیمبر آف کامرس کے سرپرست زبیر موتی والا، اور دیگر معززین بھی شریک تھے، وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے متاثرین گل پلازہ کو مکمل مالی امدادی فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی پر خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ درخواست دینے پر متاثرین کو ایک کروڑ روپے تک کا سستا قرض سندھ حکومت دے گی۔ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ نئی عمارت میں پارکنگ اور ایگزٹ راستے پہلے سے زیادہ تعمیر ہوں گے۔ پلازہ کی نئی عمارت میں دکانیں اتنی ہی ہوں گی جتنی پہلے تھیں۔ گل پلازہ کے 300 مزید متاثرین کو ائندہ دنوں میں چیکس دیے جائیں گے۔ گل پلازہ متاثرین کے کلیمز تین لاکھ سے پانچ کروڑ روپے فی دکاندار تک موصول ہوئے ہیں۔