• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی بی کالونی میں ڈاکو گھر گھس گئے، اہل خانہ یرغمال، قیمتی سامان لوٹ کر فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی ( پیر الٰہی بخش ) کالونی میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانہ کی حدود میں ہفتے کی الصبح چار سے پانچ بجے کے درمیان دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان گھر میں داخل ہوئے ، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر والوں کو یر غمال بنا لیا اور رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا ، ملزمان ایک گھنٹے سےزائد گھر میں لوٹ مار کرتے رہے ، پولیس کے مطابق ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقد رقم ، قیمتی اشیا ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئی کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید