کراچی (نیوز ڈیسک) انجمن ساداتٍ امروہہ کراچی پاکستان کے صدر سید ساجد رضا نے وزارتٍ خارجہ سے اپیل کی ہے کہ بحری جہاز کے 11 یرغمال پاکستانیوں کو بحفاظت پاکستان لانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مجلسِ انتظامیہ کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے بحری جہاز پر قزاقوں کے قابض ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس جہاز میں ہماری برادری کے سید حسین یوسف ابن سید ہاشم رضا سیکنڈ انجینئر کی ذمہ داریوں پر مامور ہیں۔