• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی تعمیر کے بغیر مینا بازار انڈر پاس کھولنے سے مشکلات بڑھ گئیں

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )سروس روڈ فٹ پاتھ اور مرکزی سڑکیں اثر نو تعمیر کیے بغیر مینا بازار انڈر پاس کھولنے سے شہری شدید مشکلات اور عذاب کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے بھی خدشات ظاہر کیے جا چکے ہیں مینا بازار انڈر پاس سے حسین آباد سے داخل ہو کر موسی کالونی کی طرف نکلیں تو مرکزی سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے صرف ایک ٹریک پر گاڑی چل سکتی ہے باقی سڑک پر غیر قانونی تجاوزات پتھارے اور پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہونے لگی ہے۔ نارتھ ناظم آباد جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہورہا ہے۔ حسین آباد سے انڈر پاس میں داخل ہونے والی گاڑیاں اور سوار انڈر پاس میں ہی پھنس جاتے ہیں۔ حکومت نے سڑک اور مینا بازار کے سامنے سروس روڈ کی تعمیر کے بغیر انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ اسی طرح غریب اباد سے شاہراہ پاکستان کی طرف جانے والا ٹریفک بھی انڈر پاس کے اوپر مینا بازار کے سامنے بے ڈھنگی پارکنگ اور ون وے سفر کی وجہ سے کافی دیر تک پھنسا رہتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید