• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا برانڈ پاکستان ایکسپو، اب 2 کی بجائے 3 روز کی ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میرا برانڈ پاکستان ایکسپو،اب کاروبار کا بڑا مرکز بن گیا ہے ، جنوری 2025 میں ایک ارب کے سودے ہوئے ،اس سال3 روز کے ایکسپو میں مزید اضافہ متوقع ہے ،پاکستان انٹر نیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز نے ہفتہ کو آرٹس کونسل کراچی میں لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کی مسلسل کامیابیوں کے بعد آئندہ سال چھٹی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو 2 روز کی بجائےتین روزہ کرنے کا اعلان کردیا، کراچی میں مقامی تاجر برادری کے نمائندوں اور نمایش کنندگان کی موجودگی میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال ایکسپو 22 تا 24 جنوری 2027کو کراچی میں ہوگی ،سہیل عزیز نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کے ایک ہال سے شروع ہونے والا سفر تاجروں اور عوام کے اعتماد کی وجہ سے جنوری 2026 میں پورے ایکسپو سینٹر تک پہنچا اور اب صارفین ، نمایش کنندگان اور شہریوں کی آسانی کے پیش نظر اس نمایش میں ایک دن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، سہیل عزیز نے بتایا کہ اب تک کی نمایشوں میں نمایش کنندگان کروڑوں کے سودے کرتے ہیں اور دوروز میں نقد سودے بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید