• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اور کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا اور صوبے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے جبکہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات اور کرپشن میں مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فنکشنل مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے نومنتخب صدر انور عظیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دیے گئےعشائیے سےخطاب کرتے ہوئے کیا، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ صوبے میں منشیات کی روک تھام میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور تعلیمی اداروں سے لے کر گلی محلوں تک کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہے جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، زراعت، آبپاشی اور خصوصاً کراچی کا انفراسٹرکچر حکومتی نااہلی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے شہریوں کو “پتھر کے دور” میں دھکیل دیا ہے جبکہ کراچی شہر کو نظر انداز کر کے اس کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، اپنے خطاب میں سردار عبدالرحیم نے 1965 کی جنگ میں حر مجاہدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حروں نے گوریلا جنگ کے ذریعے دشمن کو پسپا کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید