کراچی (نیوز ڈیسک) بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز کی جانب سے میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ آج کچھی مسلم آگریا جماعت خانہ نزد رسالہ پولیس اسٹیشن ، بھیم پورہ میں ہوگا۔ کیمپ کے انچارج جواد آگریا اور حنیف رضااور آگریا جماعت کے صدرآصف اقبال نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خون کے عطیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور انسانی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بلڈڈونرز گروپ آف سوسائٹیز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن مہم میں آگریا جماعت اور علاقے کے نوجوان بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہیں اور امید ہے نوجوانوں کا یہ جذبہ برقرار رہے گا۔