• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سول حساس ادارے نے آن لائن و دیگر طریقوں سے منشیات سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بغدادی پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے آن لائن و دیگر طریقوں سے منشیات سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 2 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے آن لائن و دیگر طریقوں سے خفیہ طور پر منشیات سپلائی کر رہے تھے۔ملزمان کی شناخت غلام محمد عرف غلامو اور فرحاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان لیاری و ملحقہ علاقوں اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید