• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام محبت، رواداری اور اخوت کا دین ہے، شیخ سید عفیف الدین جیلانی

کراچی(نیوز ڈیسک) جاپان میں معروف روحانی پیشوا، سجادہ نشین درگاہ غوث الاعظم بغداد شریف عراق، خانوادہ سیدنا عبدالقادر جیلانی کے چشم و چراغ الشیخ سید عفیف الدین الجیلانی ملائیشیا سے خصوصی دورے پر تشریف لائے ہیں۔ انکے صاحبزادے سید عبدالرحمٰن جیلانی بھی ہمراہ ہیں، جبکہ جاپان کے مختلف شہروں میں محافلِ ذکر، نعت اور خصوصی روحانی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اپنے خطابات میں الشیخ سید عفیف الدین الجیلانی نے کہا کہ اسلام محبت، رواداری اور اخوت کا دین ہے۔ ان محافل کے میزبان معروف سماجی شخصیت محمد سلیم سانڈھا ہیں۔ تقریبات میں پاکستانی سمیت دیگر مسلم کمیونٹیز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید