• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل کراچی ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر آل کراچی ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے صدر عبداللطیف کاکڑ کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی سمیت بزنس فورم کے ذمہ داران سے ملاقات کی، وفد میں شامل عہدیداران نے بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری مجاہد رسول، سینئر نائب صدر عاصم اعزاز عالم اور ایگزیکٹو ممبران محمد آفاق خان، احسن عزیز اور اویس فاروقی کو کراچی کے طول و عرض میں موجود چھوٹے چائے خانوں کے مالکان کو درپیش انتظامی و حفاظتی مسائل اور مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید