کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر گاڑیوں کیلئے نئی حد رفتار مقرر کردی جس کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری حکم نامہ جس کے مطابق شارع فیصل پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہی برقرار رکھی گئی ہے واضح رہے گزشتہ برس نومبر میں کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم سڑکوں پر کاروں اور موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھٹنہ مقرر کی گئی تھی جبکہ شہر بھر میں ہیوی ٹریفک کی حد رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہی ہی مقرر اور برقرار رکھی گئی ہے ۔