لاہور(خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مہتمم اور نامور عالم دین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی علمی ودینی اور ملی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفیؒ کی حیات و خدمات کے عنوان پرتعزیتی سیمینار مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر صدارت منعقد ہوا سیمینار میں دینی، مذہبی اور سیاسی حلقوں کی نمایاں شخصیات، وفاقی و صوبائی وزراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے مرحوم کی علمی، دینی اور ملی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں اتحادِ امت کا عظیم علمبردار،علم و عمل کا پیکر، سچے عاشق رسول، محافظ ختم نبوت اور تواضع و انکساری کا پیکر قرار دیاسیمینار سے مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا حافظ اسد عبید، مولانا حافظ اجود عبید، احسن اقبال، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، ڈاکٹر آصف محمود جاہ، معروف صحافی مجیب الرحمن شامی، مولانا جلیل احمد اخون ، مولانا مفتی محمد طیب و دیگر نے خطاب کیا، مولانا ظفر اقبال نے عربی میں تعزیتی قصیدہ پیش کیاجبکہ سیمینار میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کی سینئر نائب صدر خالدہ جمیل چوہدری کی طرف سے مولانا فضل الرحیم اشرفیؒ کی دینی، ملی اور ادبی خدمات کے حوالہ سے ڈاکٹر احمد بادات نے خصوصی مقالہ پیش کیاوفاقی وزیر احسن اقبال نے جامعہ اشرفیہ کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے دینی و عصری تعلیم کے امتزاج پر زور دیا،صوبائی وزیر داخلہ خواجہ سلمان رفیق نے انہیں اخلاق و تواضع کا پیکر قرار دیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے مرحوم کو علم و عمل اور محبت کا پیکر قرار دیا سیمینار میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا علامہ طاہر محمود اشرفی، مولانا اویس حسن،مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا سعد بن اسعد، مولانا ناظم اشرف، مولانا حافظ حسین احمد، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی و دیگر شامل تھے۔