• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا وژن شہری، دیہی علاقوں تک صاف پانی کی فراہمی، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سی ای او صاف پانی سید علی اصغر اور ڈی جی پراجیکٹس مظہر خان نے جاری پرا جیکٹس پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے نئے بنائے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس کی تعمیری رفتار کا جائزہ لیا اور اہداف میں سستی پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ پنجاب کے4شہروں میں واٹر بوٹلنگ پلانٹس کی تعمیر جاری ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا وژن ہر شہری، خصوصاً دیہی علاقوں تک صاف پانی کی فراہمی ہے۔ مختلف شہروں میں آرسینک فری اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں۔
لاہور سے مزید