• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISE لاہور کا طلبہ کے لیے اہم مراعات کا اعلان

​لاہور (خبرنگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلے کی روشنی میں طلبہ کے لیے اہم مراعات کا اعلان کر دیا ہے۔ ​نوٹیفکیشن کے مطابق، سیشن 2022-2024اور اس کے بعد کے امیدوا روں کے لیے سیکنڈری سکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے کے مواقع (Chances) کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026میں شرکت کے خواہش مند ہیں، خصوصی ریلیف دیتے ہوئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 11 مئی 2026 تک بڑھا دی ہے۔
لاہور سے مزید