لاہور( خبرنگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلا م کے رہنما مولانا محمد ادریس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف عالم دین کا قتل پاکستان کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔