• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کی ادائیگی سے قبل مکمل تربیت انتہائی ضروری، عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں عازمینِ حج کو ویکسینیشن، طبی احتیاطی تدابیر اور دورانِ حج صحت سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج جیسے عظیم فریضے کی ادائیگی سے قبل مکمل تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ عازمین نہ صرف مناسکِ حج درست طریقے سے ادا کر سکیں بلکہ اپنی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھ سکیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حج تربیتی سیشنز عازمین کو مناسکِ حج کی درست ادائیگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت پنجاب عازمینِ حج کو بہترین طبی سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دورانِ حج پیش آنے والے ممکنہ طبی مسائل سے نمٹنے کے لیے پیشگی آگاہی اور تربیت ناگزیر ہے۔

لاہور سے مزید