• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈوائف صحتِ عامہ کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر لوئے شبانے

لاہور (جنرل رپورٹر)یو این ایف پی اے پاکستان کی نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانے نے کہا ہے کہ مڈوائف پاکستان کے صحتِ عامہ کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان پر سرمایہ کاری ملک کی صحت، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ عالمی یومِ مڈوائف کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے زور دیا کہ ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بچانے، زچگی کو محفوظ بنانے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں مڈوائف کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
لاہور سے مزید