• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنز کے سرجنز کی مہارت، نوجوان کی آنکھ اور دماغ میں پیوست راڈ نکال دیا

لاہور (جنر ل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے نیوروسرجنز نے ایک بار پھر طبی میدان میں نئی مثال قائم کر دی۔پسرور سے تعلق رکھنے والے نوجوان مزدور علی حسن کی بائیں آنکھ کے راستے دماغ میں پیوست راڈ کو کامیابی سے نکال کر ان کی جان بچا لی گئی،۔ تفصیلات کے مطابق علی حسن نجی سٹیل مل میں کام کر رہے تھے کہ اچانک راڈ اُن کی بائیں آنکھ کو چیرتا ہوا دماغ کے حساس حصوں سے ہوتا ہوا کھوپڑی کے پچھلے حصے سے باہر نکل آیا۔ تشویش ناک حالت میں مریض کو گوجرانوالہ سے پنز لاہور منتقل کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی سرجیکل ٹیم تشکیل دی جس میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالماجد، ڈاکٹر خاور زمان اور ڈاکٹر وردہ شامل تھیں۔ ٹیم نے جدید ترین نیوروسرجیکل تکنیک کے تحت کئی گھنٹوں کی انتہائی پیچیدہ اور جاں فشاں سرجری کے بعد راڈ کو کامیابی سے نکال لیا۔سرجری کے بعد مریض کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
لاہور سے مزید