• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء سائلین کو بروقت انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سعید یوسف خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اعوان اور فیڈرل لاء آفیسرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بار اور بنچ کے مابین ہم آہنگی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وکلاء سائلین کو بروقت انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
لاہور سے مزید