لاہور(خبرنگار)سلام افواجِ پاکستان کارواں کی تیاریوں کا جائزہ، چیئرمین کاروان فاؤنڈیشن کا جی ٹی روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ،کاروان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین سید عتیق الرحمان بخاری نے 10 مئی کو منعقد ہونے والے "سلام افواجِ پاکستان کارواں" کی تیاریوں کے سلسلہ میں دارالعلوم جامعہ محمدیہ غوثیہ سے لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ تک مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے راستے میں واقع متعدد اہم مقامات کا معائنہ کیا اور مختلف سماجی، مذہبی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں