• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم سکندر حیات نے واضح کیا کہ نقل مافیا میں ملوث عناصر میں سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،رانا سکندر حیات کے سپیشل سکواڈ نے مختلف امتحانی سنٹرز کا سرپرائز دورہ کیا۔ بہاولنگر میں طلباء سے تلاشی کے دوران نقل کا مواد برآمد ہونے پر سی ای او بہاؤلنگر اور کنٹرولر امتحانات موقع پر طلب کر لئے گئے جبکہ سنٹر کا پورا عملہ معطل کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم کے سکندر خان پر مشتمل سکواڈ نے سنٹر میں 42 طلباء سے نقل کا مواد برآمد کیا۔
لاہور سے مزید