• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم خریداری کا عمل شفاف،تیز رفتاری سے جاری ،ڈاکٹر کرن خورشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومرپروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے ضلع سیالکوٹ میں قائم گندم خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے جاری خریداری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل شفاف اور تیز رفتار انداز میں جاری ہے۔ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق محکمہ خوراک کے پاس 18 لاکھ 49 ہزار 366 میٹرک ٹن باردانہ دستیاب ہے جو میرٹ کی بنیاد پر کسانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کسانوں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدنے کے لیے نجی کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید