• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امن وسلامتی کی ضامن،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے غیرمتزلزل عزم اور امن وسلامتی کی ضامن ہیں۔ معرکہ حق کے بعد ملک کو دفاعی اعتبار سے بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں سفارتی سطح پرملکی قیادت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تیسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے کورس کمانڈر نیشنل پولیس اکیڈمی اورنگزیب کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ زیر تربیت افسران میں بلوچستان پولیس کے لئے بھرتی ہونیوالے 35 ڈی ایس پیز شامل تھے۔
لاہور سے مزید