اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے موجودہ کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رواں سیزن میں چینی کی پیداوار حوصلہ افزا رہی ہے۔