• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کی رہائی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مقتول ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کا قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعہ غلط قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، جیل میں گزاری گئی مدت کو سزا میں شمار کر کے رہائی کا حکم دیدیا ، رہائی سے قبل ملزمان نے عائد کیا گیا جرمانہ بھی ادا کیا۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات خارج کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی عمر قید کی سزا کو جیل میں گزاری گئی مدت کو سزا میں شمار کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کے پاس ملزمان کے خلاف مبینہ اعترافی بیان اور سی ڈی آر کے شواہد تھے۔ ملزمان کے مبینہ اعترافی بیانات مجسٹریٹ کے روبرو نہیں بلکہ پولیس کی تحویل میں لئے گئے۔ پولیس تحویل میں اعترافی بیان قانونی شہادت کے طور پر ناقابل قبول ہیں۔
اہم خبریں سے مزید