• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیل اوباما شوہر کی سیاست میں مسلسل سرگرمی سے ناخوش

کراچی (نیوز ڈیسک) مشیل اوباما شوہر کی سیاست میں مسلسل سرگرمی سے ناخوش، سابق صدر اوباما کا کہنا ہے ٹرمپ پر مسلسل تنقید اور سیاست میں سرگرم کردار کی وجہ سے ازدواجی زندگی میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ ٹیلی گراف کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر مسلسل تنقید اور سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق ان کی اہلیہ مشیل اوباما اس بات سے نالاں ہیں کہ وہ صدارت چھوڑنے کے بعد بھی سیاست میں متحرک ہیں اور ڈیموکریٹس کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید