کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیرحب نہر میں نہاتے ہوئے 2نوعمرلڑکے ڈوب کرجاں بحق ہوئے،دونوں جاں بحق نوعمرلڑکوں کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حب نہرمیں نہاتے ہوئے 2 نوعمرلڑکے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نو عمر لڑکوں کی لاشیں حب نہر سے نکالنے کے بعد قریبی تھانے منتقل کردی گئیں ، پولیسکے مطابق جاں بحق ہونے والے نو عمر لڑکوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہیں اور فوری طور پر ان کی شناختیں ممکن نہیں ہوسکی ہیں ، جاں بحق ہونے والے نوعمر لڑکوں کی لاشیں واٹر کارپوریشن کے سب اسٹیشن کے قریب نہر سے ملی ہیں۔