کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یو اے ای کی 38 سمیت 106 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں اندرون ملک کی 28 پروازیں بھی شامل ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے 22 لاہور 26 اسلام اباد 25 پشاور 14 سیالکوٹ 2 گلگت 4 اسکردو 2 ملتان 7 کوئٹہ فیصل آباد 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔