• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثالثی کوششیں، پاکستانیوں کی اکثریت عسکری و سیاسی قیادت کے کردار کی معترف

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا ،ایران ثالثی کوششیں، پاکستانیوں کی اکثریت عسکری وسیاسی قیادت کے کردار کی معترف، 55فیصد پاکستانیوں نے فیڈ مارشل عاصم منیر، 38 فیصد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف کی،اس بات کا پتہ اپسوس پاکستان کے سروے سے چلا ،،جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا،،ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سوال پر سروے میں شامل 55 فیصد پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی اور ثالثی کےلیے اہم قراردیا ،، جبکہ 38 فیصد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اس ضمن میں کوششوں کی تعریف کی،6 فیصد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوشش کو بھی سراہا،اس سوال پر کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پاکستانی کیامحسوس کرتے ہیں ؟ 45 فیصد نے اسے پاکستان کی بڑی جیت قرار دیا،جبکہ 37 فیصد نے ثالثی سے پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہونے کا کہا ،33فیصد نے رائے دی کہ ثالثی کی کوششوں سے پاکستان کی سفارتکاری مضبوط ہوئی ،،جبکہ 31فیصد نے کہا کہ ثالثی کروانے سے پاکستان کی دنیا میں اہمیت بڑھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید