• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کو امن نوبل انعام کیلئے قرارداد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے فیلڈ مارشل کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں لہذا فیلڈ مارشل کو امن انعام کے لئے نامزد کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے دستخط شدہ قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید