کراچی( ثاقب صغیر)کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 349 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ای چالان نظام کے نفاذ کے باوجود ٹریفک حادثات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔فلاحی تنظیم چھیپا کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد میں 349 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔جاں بحق افراد میں 256 مرد،47 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔چھیپا کے مطابق سال 2026 میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔