راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تاحال ویڈیو لنک کی سہولت کی عدم دستیابی پر 19 مئی تک ملتوی کردی ، عدالت نے عمران سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیکر خارج کر دی ، درخواست گزار وکیل فیصل ملک پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ قبل ازیں بھی انکی طرف سے اسی طرح کی درخواست میں واضع کر دیا گیا تھا کہ ملزم سے ملاقات کے شیڈول بارے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرڈر جاری کر رکھا ہے لہذا وہاں رابطہ کریں اس کے باوجود دوبارہ درخواست دینا عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے آئندہ محتاط رہیں۔