• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں توا نائی کی ضروریات قابل تجدید توانائی سے پورا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی ، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے،حالیہ دنوں میں بجلی کی جن تقسیم کار کمپنیوں نےاکنامک میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی کی ہے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعظم نے یہ ہدا یت اپنی زیر صدارت پاور سیکٹر (شعبہ توانائی) سے متعلقہ اصلاحاتی اقدامات پر بلائے گئے جائزہ اجلاس کے دوران دی۔ادھروزارت امورِ قومی صحت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کےدوران انہوں نے کہا کہ وائرل امراض کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل سرنج کا استعمال یقینی بنایا جائے،پاور سیکٹرسے متعلقہ جائزہ اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ پن بجلی ، شمسی توانائی اور بائیو گیس سمیت دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے پیداواری لاگت میں مزید کمی ہو گی اور معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،بجلی چوری کے واقعات میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمر پر سمارٹ میٹر نصب کرنے کے منصوبے کے نفاذ میں تیزی لائی جائے،نجی شعبے کو ویلنگ کے نظام کے تحت پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر کام تیز کیا جائے۔ اجلاس کو دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں میں بجلی چوری، عدم ادائیگی اور دیگر نقصانات کو پچھلے سال کی نسبت موثر اقدامات کے بعد بہت حد تک کم کیا جا چکا۔

اہم خبریں سے مزید