کراچی (نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا تیسری جنگِ عظیم کی متحمل نہیں ہو سکتی اور پرامید ہیں کہ کوششوں سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔جنگ بندی کے نفاذ میں ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں،اہم بات یہ ہے کہ جنگ بندی حاصل کریں پھر اسے برقرار رکھیں۔