اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں،ایک سال کےدوران پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں چھ ارب پچاس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے،آئی ایم ایف سے چند روز میں ایک ارب اکیس کروڑ ڈالرزفنڈز ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 ارب 50کروڑ 96لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 5ارب 55کروڑ 29 لاکھ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95کروڑ 67لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔