• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیٹ ویو گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، کیبل فالٹ کے نام پر بجلی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہیٹ ویو،گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کیبل فالٹ کے نام پر بھی بجلی بند۔کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ نہ کرنےیقینی دہانی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئےمرمتی کام معطل کرنے کے دعوے غلط ثابت۔لوڈشیڈنگ میں اضافہ،مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند ، معمولات زندگی متاثر،نیند بھی پوری نہیں ہو رہی ،شہریوں کا شکوہ۔ تفصیلات کے مطابقکراچی میں جاری ہیٹ ویوکے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ہرقسم کے مرمتی کام معطل کرنے کے دعوے غلط ثابت ہوئےکے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کابھی یقین دلایا تھا لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نہ صرف پہلے سے جاری لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہےمرمت کے نام پر صبح سے رات گئے تک گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہےجس سے لوگوں کے نہ صرف دن میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں گزشتہ ایک ہفتے سےرات کو ان کی نیند بھی پوری نہیں ہو رہی ہےان کا کہنا کہ وہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکےہیں خاص کر امتحانات میں مصروف طلبہ کو تیاریوں میں شدید دشواریہو رہی ہےکورنگی ،شاہ فیصل،ملیر اور اس کے مختلف گوٹھ،سعودآباد،کھوکھراپار،نیو کراچی،سرجانی ٹاون،اسکیم 33،اورنگی ٹاون،میٹروول،بنارس،پاک کالونی،گلبہار،اولڈ سٹی ایریا،گارڈن ویسٹ ، عثمان آباد ، غازی نگر ، حسن لشکری ولیج ، ماڑی پور،بلدیہ ٹاون ،حب چوکی ،کیماڑی،لائنزایریا سمیت شہر کے متعدد علاقوں سےدس سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور کیبل فالٹ کے نام پرپورا دن بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں اورلوگ بے بس رہے واضح رہےکے-الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹریبیوشن آپریشنز خرم عبداللہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ہیٹ ویو کے باعث مینٹیننس شٹ ڈاونز معطل کر دیئے ہیں اگر کسی علاقے میں محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاتا ہے تو وہاں معاشی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید