• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ، امریکی جریدے کی رپورٹ کو پلیٹزر ایوارڈ ملا

کراچی (رفیق مانگٹ) بلوم برگ کی ایک خصوصی تحقیقاتی پیشکش میں بھارت میں ابھرتے ہوئے ایک خطرناک سائبر فراڈ ʼڈیجیٹل اریسٹʼ کو گرافک ناول انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جرائم پیشہ عناصر خود کو سرکاری اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو فون کے ذریعے نفسیاتی دباؤ میں لے کر بھاری رقوم ہتھیا لیتے ہیں۔امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو پلیٹزر ایوارڈ ملا، بھارتی شہریوں کے "ڈیجیٹل اریسٹ" پر بلوم برگ نے دسمبر 2025 میں خصوصی گرافک رپورٹ شائع کی تھی ،متاثرہ شخص کو سنگین نوعیت کے الزام سنا کر گرفتاری کا عندیہ دیا جاتا تھا بھاری رقوم ہتھیائی جاتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا فراڈ روایتی دھوکہ دہی سے مختلف ہے کیونکہ اس میں متاثرہ فرد کو حقیقتاً گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ اسے ذہنی طور پر اس کیفیت میں مبتلا کر دیا جاتا ہے کہ وہ خود کو قانون کی گرفت میں سمجھنے لگتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید