• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار انعقاد

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب تھیلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD)کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد تھیلیسیمیا سمیت دیگر جینیاتی بیماریوں کی بروقت تشخیص، بچاؤ اور مؤثر روک تھام کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی، جبکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر شمسہ ہمایوں بطورچیف گیسٹ شریک ہوئیں۔
لاہور سے مزید