• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوی امید ہے امریکا ایران جنگ بندی پائیدار اور خطے میں امن ہوگا، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان نے امریکا ایران جنگ رکوانے اور خطے میں امن کیلئے جو کردار ادا کیا تاریخ اسے یاد رکھے گی،قوی امید ہے امریکا ایران جنگ بندی پائیدار اور خطے میں امن ہوگا، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا، قیام پاکستان کے بعد سے آج وہ موقع آیا ہے کہ خیبر سے کراچی تک پوری قوم متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گلگت میں شمسی توانائی کے منصوبوں، دانش سکولوں کے سنگ بنیاد، سیف سٹی گلگت اور سیف سٹی سکردو کے افتتاح، مفت سولر پینلز کی تقسیم، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلباء ء میں لیپ ٹاپس کی تقسیم اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کاروباری اور زرعی قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے  گورنر اور  نگران وزیراعلیٰ  سے الگ  الگ ملاقات بھی کی، انہوں نے گلگت اور سکردو میں سیف سٹی منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ خطے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ گلگت میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا اورگلگت، غانچے، ستور اور سکردو میں 4 دانش سکول قائم کیے جائیں گے، جہاں طلبا اور طالبات کے لیے علیحدہ کیمپس ہوں گے اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی ٰجسٹس (ر) یار محمد سے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے کہا کہ 1997ء میں جب مجھے میرے قائد محمد نواز شریف اور میری جماعت مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کا خادم اعلیٰ مقرر کیا تب سے آج تک میں نے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اس وقت میرٹ کو سکہ رائج الوقت بنایا جب کوئی اس تصور سے آشنا نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید