اسلام آباد(رپورٹ، رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی متنازعہ دفعہ 7E کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کر دیا ہے جس کے بعد غیر منقولہ جائیدادپر عائد متنازع1 فیصد(فرضی انکم ٹیکس) مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 30اپریل 2026 کوکیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جوکہ جمعرات کے روز کھلی عدالت میں سنایا گیا ،چیف جسٹس، امین الدین خان نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا ہے جس ،میں عدالت نے ایف بی آر کی تمام اپیلیں خارج کردی ہیں اوراس دفعہ کو روز اول سے ہی آئین کے منافی قرار دے دیا ہے ،اس دفعہ کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اب تک جتنے بھی اقدامات اٹھائے تھے۔