اسلام آباد(رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے چارج میں مزید3 ماہ کی توسیع جو رواں ماہ 8 مئی سے شمار ہو گی۔ اسپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن نشیتہ مریم محسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک مقرر ، ان کی تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ،عبداللہ خرم کو ممبر انوائرمنٹ CDAکا چارج تفویض ،ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) ایس آئی ایف سی ڈویژن جمیل احمد قریشی کو تفویض سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے اضافی چارج میں مزید 2 ماہ کی توسیع کی گئی جو 6 اپریل سے شمار ہو گی۔