• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین بھی ڈکیتوں کا نشانہ، فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوؤں نے خواتین کو بھی نہ بخشا،مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا ۔واضح رہے کہ رواں برس ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگی ہے۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود دو نمبر الرحمان بریانی کے قریب فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ یاسمین زوجہ علی رضا کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔
اہم خبریں سے مزید