لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب بھر میں19 خواتین سول ججز سمیت94سول ججز کے مختلف اضلاع میں تبادلے کئے گئے ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام ججز کو 11 مئی 2026تک اپنے نئے تعیناتی مقامات پر چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔