لاہور(آصف محمود بٹ)اعلیٰ بنگلادیشی افسران کی پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تربیتی پروگرام میں شرکت۔پالیسی جدت اور انتظامی تعاون کے فروغ پر زور نوبل انعام یافتہ بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی سالگرہ کی تقریب کاٹا گیا۔ڈی جی سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی، ادارہ جاتی روابط اور گورننس و عوامی انتظامیہ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ ادارہ جاتی روابط کے فروغ کی جانب ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں بنگلہ دیش سول سروس کے سینئر افسران کیلئے اعلیٰ سطحی ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کے لاہور مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔.افتتاحی تقریب سول سروسز اکیڈمی کے والٹن کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے اہم وزارتوں اور قومی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں جانب سے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی، ادارہ جاتی روابط اور گورننس و عوامی انتظامیہ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔