• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی کاروباری شعبے سے پری بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی مشاورت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے جمعرات کے روز بھی آئندہ سالانہ بجٹ 2026-27کیلئے کاروباری شعبوں سے پری بجٹ مشاورت جاری رکھی ،ٹیکس اصلاحات، ٹیرف ڈیوٹی میں کمی ، صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے سے متعلق تفصیلی بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا ، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مختلف تجارتی اداروں، چیمبر آف کامرس اور صنعتی تنظیموں کے نمائندگان کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ٹیکس اصلاحات، ٹیرف، ڈیوٹیز، تجارتی سہولت کاری، صنعتی ترقی، صارفین کے تحفظ اور برآمدات میں اضافے سے متعلق تفصیلی بجٹ تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
اہم خبریں سے مزید