• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم گریڈ 16 کے 2 آپریزنگ افسران کو عہدوں سے تنزلی کی سزائیں

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے دو آپریزنگ افسران کو بدانتظامی اور نااہلی پر موجودہ عہدے اور پے سکیل سے تنزلی کی بڑی سزائیں دے دی ،سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ کراچی میں تعینات احتشام فہیم اوروحید الرحمن کو بدانتظامی اور نااہلی کی بنیاد پرسزائیں دی گئیں ۔سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ کراچی میں تعینات گریڈ 16کے آپریز نگ آفیسر احتشام فہیم بغیر اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے اور نئی جگہ چارج نہ سنبھالنے پر ملازمت سے معطل کیاگیا تھا بعد ازاں انکوائری مکمل ہونےپر انہیں عہدے اور پے سکیل سے دوسال کےلیے تنزلی کی سزا دے دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید