• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی فتح، دنیا میں پاکستان کا طوطی بول رہا ہے، وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے آپریشن بنیان المرصوص معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معرکہ حق کو جراَت، قربانی، قومی اتحاد اور حق کی فتح کا ایک درخشاں اور روشن باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دنیا میں پاکستان کا طوطی بول رہا ہے۔ معرکہ حق کی فتح ہر اُس پاکستانی کی کامیابی ہے جس کا دل سبز ہلالی پرچم کی اٹوٹ محبت سے سرشار ہے۔ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور قوم، بھارتی دشمنی اور غرور کے سامنے ایک ناقابلِ تسخیر دیوار بن کر ابھری۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ معرکہ حق نے بھارتی غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا۔ معرکہ حق کے دوران فضاؤں نے صرف جنگی طیاروں کی گرج نہیں سنی بلکہ پاکستان کی افواج اور فضائیہ کا عروج دیکھا۔ پاکستانی شاہینوں کا 6 بھارتی جنگی جہازوں کو گرانا اب ریاستی غرور و اشتعال انگیزی کو خاک میں ملانے کی عالمی علامت بن چکی۔
اہم خبریں سے مزید