• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا پاکستان کو مضبوط مڈل پاورکے طور پر دیکھ رہی ہے، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین میجر جنرل (ر) زاہد محمود اور نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو مضبوط مڈل پاورکے طور پر دیکھ رہی ہے، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو پاکستان کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی سے کوئی سبق سیکھا ہے؟ کیا خطے میں ایک نئی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں؟ اور اگر ایران اور امریکا کے درمیان کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے جنوبی ایشیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ میزبان حامد میر نے کہا کہ بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کا خطرہ موجود ہے، اور اگر ایسا ہوا تو یہ جنگ پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید