اسلام آباد (ناصر چشتی ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین تک سبسڈی اور سہولت پہنچانے کےلیے نیا قدم اٹھالیا۔ترجمان پاورڈویژن کے مطابق صارفین کےماہانہ بل پربتایاجائےگا کہ اس ماہ کتنی سبسڈی دی گئی لیکن اس کیلئےصارفین کو بجلی کے بل پر کیوآر کوڈ اسکین کرکے لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔