• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائیٹ کے دوسرے بچے کی پیدائش بیٹی کا نام ویویانا رکھا گیا ہے

واشنگٹن ( جنگ نیوز)  وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائیٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام “ویویانا” (Viviana) رکھا گیا ہے، جبکہ گھر میں اسے “ویوی” کہہ کر پکارا جائے گا۔28 سالہ کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہماری بیٹی بالکل صحت مند اور خوبصورت ہے، جبکہ اس کا بڑا بھائی نیکو اپنی نئی بہن کے ساتھ خوشی سے ایڈجسٹ ہو رہا ہے۔یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ ان کے بیٹے “نیکو” کی پیدائش جولائی 2024 میں ہوئی تھی۔ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ کی پہلی حاضر سروس وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری بھی بن گئی ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “اب وائٹ ہاؤس بریفنگ روم میں رونے کی آوازوں کا مقابلہ ہوگا کہ کون زیادہ اونچا بولتا ہے۔” بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ “کیرولین نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ بیک وقت میڈیا، سیاست اور مادری ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں۔”کچھ نے لکھا کہ بچے کے والد کا حیاتیاتی والد ہونے کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید